نئی دہلی :سپریم کورٹ نے منگل کو ’باہوبلی ‘عتیق احمد کے بیٹے محمد عمر کرارا جھٹکا دیتے ہوئے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا۔جسٹس این وی رمنا ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس انیرودھ بوس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عتیق احمد کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا ، “ہم اس درخواست کو مسترد کر رہے ہیں۔”محمد عمر نے اپنے گرگوں کے ساتھ مل کر لکھنؤ کے پراپرٹی بزنس مین موہت جیسوال کو اغوا کیا اور اسے اپنے والد عتیق احمد کے پاس دیوریا جیل میں لے گیا تھا۔