پریاگ راج: مقتول گینگسٹر عتیق احمد کے چکیا دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے ایک چور کے ہیں جو جزوی طور پر منہدم عمارت میں لوہا چرانے کیلئے داخل ہوا تھا۔ پولیس نے سارق شاہ رخ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ملبے سے لوہا نکالتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔ ڈی سی پی دیپک کے مطابق شاہ رخ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ لوہا چوری کرنے کی نیت سے عتیق کے دفتر میں داخل ہوا تھا لیکن اسے چوٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا۔ شاہ رخ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ساتھی دفترکے باہر کھڑا تھا تاکہ لوگوں پر نظر رکھے۔ اس نے بتایا کہ وہ قریبی دکان پرگیا اور خون صاف کرنے کیلئے پانی کی بوتل خریدی، لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ شاہ رخ کے بیان کی تصدیق کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ شاہ رخ منشیات کا عادی ہے اور اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔