پریاگ راج: عتیق احمد اور اشرف احمد قتل کیس کے عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہیکہ شوٹرس پولیس کی گاڑی میں آئے تھے اور وہ پریس کا کارڈ پہنے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں کو قتل کرنے کے بعد شوٹرس جئے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس سارے معاملہ میںپولیس کچھ نہ کرسکی۔ ایک اور عینی شاہد نے الزام عائد کیا کہ عتیق احمد کو قتل کرنے کیلئے پولیس نے یہ سازش رچی۔ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا اور تینوں کی شناخت بھی ہوگئی ہے جن کا مجرمانہ پس منظر ہے۔