پریاگ راج: ایک پولیس افسر نے چہارشنبہ کو بتایا کہ گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے سلسلے میں پریاگ راج میں 5 پولیس عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل پولیس عہدیداروں میں شاہ گنج کے ایس ایچ او اشونی کمار سنگھ، ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔ واقعہ کی ایس آئی ٹی جانچ میں پولیس عہدیداروں کی جانب سے ڈیوٹی سے لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔ 16 اپریل کو عتیق اور اشرف کو پولیس کی حراست میں تین نوجوانوں نے اس وقت گولی مارکر ہلاک کر دیا جب وہ میڈیکل چیک اپ کیلئے دواخانہ لے جا رہے تھے۔ عدالت نے چہارشنبہ کو تینوں ملزمان کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔