عثمانیہ اور کاکتیہ یونیورسٹیز کے طلباء قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

نارائن پیٹ ضلع پریشد چیرپرسن کی ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی میں بی آر ایس اور بی جے پی سے اہم قائدین کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نارائن پیٹ ضلع پریشد چیرپرسن ونجا نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جوبلی ہلز میں ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ونجا نے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مکتھل اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس قائدین نے بھی آج ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ کوڑنگل بی آر ایس رکن اسمبلی کے قریبی ساتھیوں نے آج کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ناگر کرنول اسمبلی حلقہ کے سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین ایشور ریڈی، ایم پی ٹی سی وینکٹ ریڈی، سرپنچوں لنگا ریڈی، یادگیری اور دوسروں نے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کا کھنڈوا پہن لیا۔
پدا پلی اسمبلی حلقہ کے ایم پی ٹی سی سرینواس، سرپنچ وینکٹیشم، نائب سرپنچ ریوتی اور کئی وارڈ ممبرس نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ سکندرآباد اور تنگا ترتی اسمبلی حلقہ جات کے بی آر ایس قائدین بھی کانگریس میں شامل ہوئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلباء قائد کے سرینواس کی قیادت میں عثمانیہ یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ایس ایف آئی، ٹی وائی ایف، ٹی وی ایس اور جائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین چندر شیکھر، موہن راج، ڈاکٹر ایم روی اور دوسروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔