عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹلس کے برانڈ امیج کو مزید بڑھانے پر زور

   

ہریش راؤ کی ویڈیو کانفرنس، سابقہ فیصلوں کی پیشرفت پر غور
حیدرآباد۔/18 فروری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹلس کے برانڈ امیج میں مزید اضافہ کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی عہدیدارو ں کو ہدایت دی ہے۔ ہریش راؤ نے آج دونوں ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ تمام شعبوں کے سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایم ای رمیش ریڈی ، ٹی ایس ایم آئی ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر چندر شیکھر ریڈی نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے دونوں ہاسپٹلس کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ گزشتہ جائزہ اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عمل آوری کی پیشرفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس میں غریب عوام کومعیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیںاور اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سنجیدہ ہیں۔ سرکاری ہاسپٹلس کو تمام عصری تقاضوں سے لیس آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے اور ضرورت کے مطابق حکومت فنڈز جاری کررہی ہے۔ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹلس پر عوام کے بھروسہ اور اعتماد کو بڑھانے کیلئے ڈاکٹرس محنت و جستجو سے کام کرتے ہوئے کارپوریٹ ہاسپٹلس کی طرز پر طبی خدمات فراہم کریں۔ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے پیار و محبت اور نرمی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کے رشتہ داروں سے بہتر حسن سلوک روا رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تمام ایمرجنسی خدمات فراہم کریں اور آروگیہ شری اور ایوشمان بھارت کیسوں میں مزید اضافہ کریں۔ دوسری ریاستوں کے مریضوں کو بھی ان اسکیمات کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کے تمام اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ گردوں کے علاوہ دیگر اعضاء کی پیوند کاری کیسس میں بھی اضافہ کریں۔ کورونا بحران کے دوران حاملہ خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے والے گاندھی ہاسپٹل کے گیانک شعبہ کو بھی مبارکباد دی۔ عثمانیہ ہاسپٹل میں جدید عصری مردہ خانے کو 9 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ن