عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل میں 235 جائیدادوں پر تقرراتآج واک ان انٹرویو

   

حیدرآباد8 اگسٹ (سیاست نیوز) محکمہ صحت سے دواخانہ عثمانیہ میں 175اور گاندھی ہاسپٹل میں 60ڈاکٹرس کی بھرتی کا فیصلہ کرکے 9 اگسٹ کو دونو ں ہی دواخانوں میں دن میں 10:30 بجے واک ان انٹرویو منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں دواخانوں میں کنٹراکٹ بنیاد وں پر 235 ڈاکٹرس کے تقرر کا آغاز انٹرویو سے ہوگا جو جمعہ 9 اگسٹ کو گاندھی ہاسپٹل میں اڈمنسٹریٹیو بلاک گاندھی ہاسپٹل اور عثمانیہ دواخانہ میں اکیڈمک بلاک عثمانیہ میڈیکل کالج میں منعقد ہونگے۔ بتایاجاتا ہے کہ پروفیسر ‘ اسوسیٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر تقررات کے ان انٹرویو کے نتائج 12 اگسٹ کو جاری کئے جائینگے اور تقررات کیلئے منتخبہ امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی جائیگی جبکہ 13 اگسٹ کو اعتراضات وصول کئے جائیں گے ۔ ان کا جائزہ لے کر 14 اگسٹ کو منتخبہ ڈاکٹرس کی قطعی فہرست جاری کردی جائیگی ۔ 3