حیدرآباد 19جولائی (سیاست نیوز) محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے عثمانیہ و گاندھی ہاسپٹل کے سپرٹنڈنٹس کا تبادلہ کردیا ہے ۔ سرکاری محکمہ جات میں تبادلوں کے عمل کے تحت ان دونوں کا تبادلہ کرکے احکامات جاری کئے گئے ۔ گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راؤ کو بھونگیر ٹیچنگ ہاسپٹل کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ گاندھی میڈیکل کالج کے پرنسپل رمیش ریڈی کو بھونگیر میڈیکل کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے ۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ناگیندر کو مہیشورم ٹیچنگ ہاسپٹل کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی ایم ای تریوینی کو مہیشورم میڈیکل کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا ۔ نظام آباد میڈیکل کالج کی پرنسپل اندرا کو گاندھی ہاسپٹل کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ کاکتیہ میڈیکل کالج پرنسپل موہن داس کو نرسم پیٹ میڈیکل کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا ۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کا تقرر کیا جانا ابھی باقی ہے۔ 1