عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں سزا یافتہ قیدی کی موت

   

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں ایک سزا یافتہ قیدی فوت ہوگیا ۔ چیرلہ پلی سنٹرل جیل انتظامیہ کی اطلاعات کے مطابق واجد علی جو قیدی نمبر 4492 کی شناخت رکھتا تھا ۔ یہ شخص عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ اس شخص کی صحت بگڑنے کے سبب عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیل انتظامیہ نے قیدی کے رشتہ داروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اندرون 3 دن واجد علی کی میت کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل یا پھر چرلہ پلی رجوع ہوکر میت حاصل کرلیں ۔