عثمانیہ جے اے سی ‘ آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں مظاہرے کریگی

   

حیدرآباد 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کی مشترکہ مجلس عمل نے ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کی تائید میں تلنگانہ وزراء کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چہارشنبہ کے دن طلبہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں ریالی نکالیں گے ۔ طلبہ کی مشترکہ مجلس عمل نے 19اکٹوبر کو تمام تعلیمی ادارے بند کی اپیل کی ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ 21اکٹوبر کو پرگتی بھون کا گھیراؤ کرنے والے ہیں ۔ طلبہ نے منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز پہنچ کر احتجاج کیا اور گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔