عثمانیہ دواخانہ کے استحکام کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل

   

حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسے ذمہ داری دی ہے کہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے ڈھانچہ کے استحکام کا جائزہ لیا جائے ۔ یہ جائزہ ان پیشنٹ بلاک کے استحکام سے متعلق رہے گا ۔ آج ہفتے کو کمیٹی کے ارکان عمارات و شوارع کے انجینئر ان چیف ( بلڈنگ ڈپارٹمنٹ ) محکمہ بلدی نظم و نسق کے انجینئر ان چیف ( پبلک ہیلت ) پنچایت راج و دیہی ترقیات انجینئر ان چیف نے چیف سٹی پلانر کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے مشترکہ سروے کیا ۔ ایگزیکیٹیو انجینئر ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر عمارات و شوارع بھی عثمانیہ دواخانہ کا دورہ کرنے والی اعلی عہدیداروں کی ٹیم میں شامل تھے ۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ناگیندر ‘ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تریوینی ‘ سی ایس اڈمن ‘ آر ایم او اور دیگر موجود تھے۔