حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی امکان ہے کہ 22 یا 23 جولائی کو ڈگری امتحانات کے نتائج جاری کردے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرا یس رام چندرم نے کہاکہ یونیورسٹی منگل تک نتائج کا اعلان کردے گی۔ اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے مرکزی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کے پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلوں سے متعلق طلبہ کے اندیشوں کو دور کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ طلبہ کو مرکزی تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیز اس بات کی سہولت دیں گے کہ وہ اپنے ڈگری سرٹیفکٹس فرسٹ سمیسٹر امتحانات تک داخل کریں۔ تلنگانہ کے دوسرے یونیورسٹیز بھی ڈگری امتحانات کے نتائج 22 جولائی تک جاری کریں گے۔