مصنوعی دانتوں کی دیکھ بھال پر ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا لکچر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : حکومت تلنگانہ عنقریب ساری ریاست میں دانتوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی مہم شروع کرنے ( پنٹی میروپو ) جارہی ہے ۔ جس کے ذریعہ سے ساری ریاست میں بھی گھر گھر Oral Screening کی جائے گی تاکہ منہ کے امراض خاص کر دانتوں کے امراض کی شعور عوام الناس میں پیدا کی جائے ۔ قدرتی دانتوں کی حفاظت صرف ہر روز 2 مرتبہ صبح ناشتے سے پہلے اور رات میں کھانے کے بعد برش کرنے سے 90 فیصد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ Brush Twice a day keep Dentist away معروف کہاوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد سراج الرحمن پروفیسر پراستھو ڈنٹسٹ ڈائرکٹر نیوڈنٹ ڈینٹل متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر نے عثمانیہ ڈینٹل کالج ہاسپٹل میں منعقدہ Prosthodontist Day میں مریضوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مصنوعی دانتوں کی دیکھ بھال اور برش کا طریقہ تمام مریضوں میں عملی طور پر بتایا ۔ اس موقع پر دیگر اسٹاف اور پوسٹ گریجویٹس موجود تھے ۔۔