عثمانیہ ہاسپٹل میں قلب کے وال کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ڈسمبر (پریس نوٹ) عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے 23 سالہ ایک مریض کے قلب کے وال

(Valve)

کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ ضلع یادادری کے چوٹ اپل کے ساکن اپیندر کو قلب کی بیماری کے باعث 11 نومبر کو عثمانیہ

ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ بیماری کے باعث اوپیندر کے قلب کے وال بری طرح متاثر ہوگئے تھے۔ قلب کے امراض کے علاوہ و دیگر امراض سے بھی متاثر تھا۔ اس کے مختلف طبی جانچ اور ٹسٹوں کے بعد ہاسپٹل کے سی ٹی سرجنس نے اس کے دل کے وال کی تبدیلی کا فیصلہ کیا اور 15 ڈسمبر کو یہ آپریشن کیا گیا۔ سرجری کے بعد اس کو مشاہدہ میں رکھا گیا تھا اور آج صحت میں نمایاں بہتری کے بعد اوپیندر کو ڈسچارج کردیا گیا۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ناگیندر نے آپریشن کی کامیابی پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دی ۔ خانگی ہاسپٹل میں یہ سرجری بہت مہنگی ہے۔