حیددرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ عثمانیہ ہاسپٹل کی تقری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ غریب عوام کو متوثر طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے 10.14 کروڑ روپئے منظور کیا ہے ۔ نیشنل اکریڈیشن بورڈ آف ہاسپٹلس کے قواعد کے مطابق عثمانیہ ہاسپٹلس کے چند منصوبوں کے علاوہ دوسرے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے 10 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 437 روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ بی ناگیندر نے بتایا کہ 6 کروڑ روپئے آروگیاشری اسکیم کیلئے اور 4 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 437 روپئے ہاسپٹل کو کارپوریٹ طرز میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ن