عثمانیہ ہاسپٹل کی قدیم بلڈنگ مقفل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : حکومت کی ہدایت پر عثمانیہ ہاسپٹل انچارج سپرنٹنڈنٹ پانڈو نائیک نے ہاسپٹل کی قدیم بلڈنگ کو مقفل کردیا ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں معمولی بارش سے بھی ہاسپٹل جھیل میں تبدیل ہورہا تھا جس سے مریضوں اور ڈاکٹرس کے علاوہ طبی عملہ کو علاج کرنے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھی ۔ مریضوں کو قلی قطب شاہ بلاک میں منتقل کردیا گیا تھا ۔