حیدرآباد۔9 جون (سیاست نیوز) محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے گوشہ محل میں تعمیر کئے جانے والے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کیلئے ٹنڈر طلب کرلیا گیا۔27 جون تک ٹنڈر داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے، 27 جون ہی کو ٹیکنیکل بڈ اوپن کیا جائے گا۔ یکم جولائی کو فینانشیل بڈ اوپن کیا جائے گا۔ محکمہ عمارات و شوارع نے اس سلسلے میں کوارٹر سرکل، ایس سی ٹنڈر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عثمانیہ ہاسپٹل کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے جاریہ سال 31 جنوری کو گوشہ محل میں عثمانیہ ہاسپٹل کو تعمیر کرنے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 26 ایکر اراضی پر 2,700 کروڑ روپئے کے مصارف سے جدید تقاضوں سے لیس نیا دواخانہ تعمیر کیا جائے گا جو 2000 بیڈس پر مشتمل ہوگا۔ دو سال میں اس ہاسپٹل کو تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس نئے عثمانیہ ہاسپٹل میں 29 بڑے اور 12 چھوٹے آپریشن تھیٹرس ہوں گے۔ روبوٹک سرجری، ٹرانسپلانٹ تھیٹرس، ہیلی پیاڈ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ جیسی جدید سہولتیں درکار رہیں گی۔2