عثمانیہ یونیورسٹی امتحانات کے شیڈول کا عنقریب اعلان

   

حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے کہاکہ اس نے امتحانات سے متعلق کسی شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے کہاکہ صرف فیس کی ادائیگی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی امتحانات سے متعلق فیصلہ سینٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کرے گی۔ سنیٹ کمیٹی کا اجلاس عنقریب منعقد ہوگا۔