عثمانیہ یونیورسٹی اور جے این ٹی یو کے امتحانات شیڈول کے مطابق

   

حیدرآباد : عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ تعلیمی سال بچانے کے لئے امتحانات کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔ اِسی دوران جواہرلال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے بموجب تمام کورسیس کے کلاسیس آن لائن ہوں گے۔ تاہم تمام یوجی اور پی جی کورسیس کے جاری سپلیمنٹری /ریگولر امتحانات قبل ازیں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ کورونا کی علامتیں ہونے پر طلبہ کو امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔