حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ ریگولر امتحانات برائے 2022-23 کیلئے سیمسٹر 1 کی امتحانی اور دیگر فیس کا تعین کیا ہے۔ ایم ایس سی نیوٹریشن کے فرسٹ سیمسٹر کیلئے رجسٹریشن فیس، اسٹوڈنٹ ویلفیر فنڈ، انٹر یونیورسٹی فیس، اکیڈیمک ریکارڈ انسپکشن فیس اور اسٹوڈنٹ ریکگزنیشن فیس کے طور پر جملہ 990 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے دیگر امتحانات کی فیس میں ایگزام فیس 2050 روپئے، ایگزامنیشن پراسیسنگ فیس 700 روپئے، بائیو میٹرک فیس 100 روپئے، دیگر فیس 990 روپئے، سرٹیفکیٹ وریفریفکیشن فیس 2000 روپئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 5840 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ دیرینہ فیس 300 روپئے کے ساتھ 13 مارچ تک فیس ادا کی جاسکتی ہے۔ طلبہ نے خانگی کالجس میں اضافی فیس وصول کرنے کی شکایت کی ہے۔ر