عثمانیہ یونیورسٹی بی ایس سی ، سی بی سی ایس سمسٹر امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے سی بی سی ایس بی ایس سی ریگولر ( فرسٹ سمسٹر ) امتحانات 22 نومبر تا 11 دسمبر 2019 منعقد ہوں گے ۔ جس کے اوقات کار دوپہر 2 تا 5 بجے رکھے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب 22 نومبر (بروز جمعہ ) اے ای سی سی I ، انوائرنمنٹل اسٹیڈیز فنڈا منٹلس آف کمپیوٹرس ، 25 نومبر ( بروز پیر ) انگلش ، 27 نومبر ( بروز چہارشنبہ ) سیکنڈ لینگویج ( زبان دوم ) ، 29 نومبر ( بروز جمعہ ) کیمسٹری ، اسٹاٹیٹکس اور الیکٹرانکس ، 2 دسمبر ( بروز پیر ) باٹنی ، فزیکس ، 4 دسمبر ( بروز چہارشنبہ ) ، زوالوجی ، میتھامیٹکس ، 6 دسمبر ( بروز جمعہ ) کمپیوٹر سائنس ، بائیو کیمسٹری ، جیالوجی ، کمپیوٹر اپلی کیشن ، 9 دسمبر ( بروز پیر ) جینٹکس ، بائیو ٹکنالوجی اور 11 دسمبر ( بروز چہارشنبہ ) ، مائیکرو بائیولوجی ، اپلائیڈ نیوٹریشن اینڈ پی ایچ ، کلینکل نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس ہوں گے۔ امتحانات مقررہ امتحانی مراکز پر بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ تاخیر سے آنے والوں کو امتحان گاہ میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی اور موبائل فون ، کیالکولیٹرس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء امتحان گاہ میں لیجانے کی قطعی اجازت نہیں رہے گی ۔۔