عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ تنظیموں کی ریونت ریڈی سے ملاقات

   

24 اور 25 مارچ کو بھوک ہڑتال کا منصوبہ
حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے آج صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور 24 اور 25 مارچ کو یونیورسٹی میں دو روزہ احتجاجی پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ آرٹس کالج کے روبرو بیروزگار نوجوانوں کی دو روزہ بھوک ہڑتال کی جارہی ہے جس میں شرکت کیلئے ریونت ریڈی کو دعوت دی گئی۔ طلبہ تنظیموں کے قائدین کے سرینواس گوڑ، کے پرتاب ریڈی، کے شرت نائیک، بی ناگراجوگوڑ، بی نگیش، بھکشاپتی نائیک، نرنجن یادو، رمیش راتھوڑ نے ریونت ریڈی کو پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرایا اور کہا کہ پرچہ جات کے افشاء کے نتیجہ میں طلبہ کے جذبات سے حکومت کو واقف کرانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلبہ جے اے سی کے صدرنشین کے مانوتا رائے کے علاوہ کشن یادو اور دوسروں نے ریونت ریڈی کو بیروزگار نوجوانوں میں پھیلی بے چینی سے واقف کرایا۔ ر