عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ /12 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ شلپا رانی جو اوما شنکر کی بیوی تھی گزشتہ چند مہینوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اس نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی قسم کا ایک اور واقعہ جیڈی میٹلہ علاقہ میں پیش آیا جس میں 37 سالہ مہا لتا نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور ایک مرتبہ اسقاط حمل ہوا تھا جب سے اولاد سے محروم تھی جس کے باعث وہ دلبرداشتہ تھی۔ مذکورہ خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب