عثمانیہ یونیورسٹی لیڈیز ہاسٹل میںرہزن کے داخلے سے سنسنی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 اگست (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی لیڈیز ہاسٹل میں ایک رہزن کے داخلے سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے نامعلوم رہزن عثمانیہ یونیورسٹی لیڈیز ہاسٹل میں داخل ہوگیا اور ایک طالبہ کو چاقو دکھاکر دھمکایا ۔چیخ و پکار پر اس سے دست درازی بھی کی ۔ رہزن طالبہ کا موبائیل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ اجنبی شخص کے داخلے سے ہاسٹل میں سنسنی پھیل گئی تھی اور رہزن کے حملے سے بچنے طالبہ نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور معائنہ کیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو یہ معلوم ہوا ہے کہ رہزن نے ہاسٹل کے عقبی حصہ سے اندر داخل ہوا اور وہیں سے فرار ہوا ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔