حیدرآباد،10 ؍جنوری (یواین آئی) ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ’’معیاری ٹیچر ایجوکیشن۔ہم مرتبہ اسکولی تعلیم ‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 24اور25جنوری کو منعقد کی جائے گی۔اس کانفرنس کا مقصد موجودہ دور کی طلب کے مطابق ٹیچر ایجوکیشن کا جائزہ لینا اور طلبہ کے اکتساب میں بہتری کی راہیں تلاش کرنا ہے ۔اس کانفرنس کے ذیلی موضوعات میں ٹیچر ایجوکیشن کے لئے معیاری اشارے ،ٹیچر اکتساب کے تبادلہ خیال کو مستحکم کرنا،فن تعلیم میں اختراعات ، اکتساب کے چیلنجس،اسکولی تعلیم اور ٹیچر ایجوکیشن سے متعلق اکتساب کے مسائل میں تعلق کواجاگرکرنا شامل ہیں۔اس کانفرنس کیلئے ماہرین تعلیم، لکچررس، اساتذہ، ریسرچ اسکالرس اور پالیسی سازوں کو مدعو کیاگیا ہے ۔مزید تفصیلات ویب سائٹ http://www.osmania.ac.in/.سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔