عثمانیہ یونیورسٹی میں آج سے آن لائن کلاسیس کا آغاز

   

حیدرآباد : عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ روایتی اور پروفیشنل پروگرامس کے لئے آن لائن کلاسیس کا یکم جون سے آغاز ہوگا۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے سرکولر کے مطابق گرمائی تعطیلات کے مطابق آن لائن کلاسیس یکم جون سے شروع کی جارہی ہیں۔ رجسٹرار نے ایک اور سرکولر جاری کیا جس میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی نئی گائیڈ لائنس کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، ڈسٹرکٹ پی جی اور ملحقہ کالجس کے علاوہ اڈمنسٹریٹیو دفاتر بشمول لائبریریز میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کارکردگی کا فیصلہ کیا ہے۔ 9 جون تک تعلیمی اداروں اور اڈمنسٹریٹیو دفاتر کے اوقات صبح 10 تا دوپہر ایک بجے تک رہیں گے۔ اِسی دوران شتاواہنا یونیورسٹی کریم نگر کے رجسٹرار نے اعلان کیاکہ گرمائی تعطیلات کے بعد یکم جون سے کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ یونیورسٹی کے تحت موجود کالجس اور ملحقہ کالجس میں آن لائن کلاسیس کا یکم جون سے آغاز کیا جارہا ہے۔