عثمانیہ یونیورسٹی میں سہ روزہ ایجوکیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی میں جمعرات کو سہ روزہ 24 ویں ایجوکیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس میں ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش کرتے ہوئے طلبہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرس میں بیداری میں اضافہ کیا جائے گا ۔ مشہور تلگو فلم ڈائرکٹر کے شیکھر نے جو عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں اس کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی ۔ اس فلم فیسٹیول کا اہتمام کنسورشیم فار ایجوکیشن کمیونیکیشن ( سی ای سی ) یو جی سی کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔۔