حیدرآباد9 فروری (یو این آئی) شعبہ لسانیات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے سسٹمک فنکشنل لینگوسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 11تا13فروری لسانیات تھیوریز،لا لائف اینڈ لینگویج کے موضوع پر ریجنل سنٹر فار اربن اینڈ انوارئنمنٹل اسٹڈیز گیسٹ ہوز،یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس میں بین الاقوامی سمینار منعقد کیاجائے گا۔ڈاکٹر محمد انصاری صدرنشین بی او ایس شعبہ لسانیات اس سمینار کے ڈائرکٹر ہیں۔اس سمینار سے ماہرین خطاب کریں گے ۔