عثمانیہ یونیورسٹی میں سیول سرویس اکیڈیمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی نے مسابقتی امتحانات اور یو پی ایس سی کے لیے طلبہ کو تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یونیورسٹی نے طالب علم سے پولیس آفیسر تک کا نعرہ بلند کرتے ہوئے سیول سرویس اکیڈیمی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ طالب علم کی طرح داخلہ لینے والوں کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے قابل بنایا جائے گا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر نے سیول سرویس اکیڈیمی کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے 21 نکاتی ایجنڈہ تیار کیا اور اس میں اہم سیول سرویس اکیڈیمی شامل ہے ۔ اس اکیڈیمی کے قیام اور سب سے اہم ضروری فنڈز کے لیے مرکزی وزارت سے سفارش کی جائے گی جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فنڈز کی عدم منظوری پر اکیڈیمی کے لیے درکار فنڈز و ضروریات کی تکمیل کے لیے متبادل طریقہ کار بھی تلاش کیا جائے گا ۔ سیول سرویس اکیڈیمی کے لیے ضروری جگہ کے لیے تین مقامات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس اکیڈیمی میں کیمپس طلبہ کے علاوہ یونیورسٹی سے ملحقہ اداروں کے طلبہ کو اہمیت دی جائے گی ۔ ڈگری اور پی جی سال اول کے طلبہ کو پہلے رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا ۔ طلبہ کی کثیر تعداد رجوع ہونے پر انٹرنس امتحان منعقد کیا جائے گا ۔ منتخب طلبہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کے ماہرین کے ذریعہ تربیت دی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر خانگی اداروں کے ماہرین سے آف لائن اور آن لائن خدمات کو حاصل کیا جائے گا ۔ خصوصی لائبریری موجود ہے۔ انگریزی زبان میں مہارت کے تین مرحلوں میں اقدامات کیے جائیں گے ۔ پریلمس اور مینس عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ تک محدود رکھتے ہوئے ماک انٹرویو کے لیے تلگو ریاستوں منتخب تمام طلبہ کو تربیت دی جائے گی ۔۔ ع