حیدرآباد : /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے یونیورسٹی میں سیول سرویس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ امتحانات کیلئے درکار تمام ریفرنس کتابیں طلبہ کو دستیاب رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ محنت و جستجو سے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں تو وہ اونچے مقام تک پہنچیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم قدیم طلبہ دنیا کے مختلف مقامات پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ۔