عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کااحتجاج

   

حیدرآباد25اگست(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی جے اے سی کے لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ کے باسرٹریپل آئی ٹی میں خودکشی کرنے والے نوجوان طالب علم سریش کے ارکان خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا جائے ، ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور موت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔طلبہ نے اپنے ان مطالبات کی حمایت میں یونیورسٹی میں بند کا اہتمام کیا۔بعد ازاں پولیس نے او یو لائبریری سے آرٹس کالج تک ان طلبہ نے ریلی نکالنے اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔