عثمانیہ یونیورسٹی میں مودی کا پتلہ نذرآتش

   

حیدرآباد 31اگست(یواین آئی)عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی دلت تنظیموں نے وزیر اعظم مودی کے پتلے کو آرٹس کالج کے قریب نذرآتش کیا۔ امبیڈکر یواجن سنگھم کے ریاستی صدر بی ویربابو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں دلت خواتین جب مندر میں گئیں تو وہاں کی اعلیٰ ذات کی خواتین نے دلت خواتین کو مارا پیٹا اور مندر سے باہرکردیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 8 سالہ دور حکومت میں گجرات میں دلتوں پر کئی حملے ہوئے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ریاست گجرات میں دلتوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے ۔انہوں نے کئی مقامات پر دلتوں کے ساتھ امتیاز پر بھی سوال اٹھایا اور دلتوں کومساوی حق دینے کامطالبہ کیا۔