عثمانیہ یونیورسٹی میں 30 جنوری تک آن لائن کلاسیس کا فیصلہ

   

مختلف یونیورسٹیز کے ڈگری امتحانات ملتوی
حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں کورونا کیسس میں اضافہ کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی نے کل 17 جنوری سے آن لائن کلاسیس کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام کالجس میں 30 جنوری تک آن لائن کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق ڈگری اور پی جی کورسیس کیلئے آن لائن کلاسیس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے این ٹی یو حیدرآباد نے پہلے ہی آن لائن کلاسیس کا اعلان کردیا جو 22 جنوری تک جاری رہیں گی۔ ریاست کی تمام یونیورسٹیز نے امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 30 جنوری تک تعطیلات کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ بعض یونیورسٹیز میں ڈگری امتحانات کا پیر سے آغاز ہونے والا تھا۔ر