حیدرآباد30نومبر(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ میں مختلف معلومات اب 27زبانوں میں دستیاب کروائی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں مختلف ریاستوں سمیت مختلف ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر رویندر کی تجویز کے مطابق یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈائرکٹر پروفیسر نوین کمار نے کہا کہ اس ویب سائٹ کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔ایک کلک میں اب 27زبانوں میں یونیورسٹی سے متعلق معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔فی الحال ویب سائٹ صرف انگریزی میں ہے ۔یونیورسٹی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کی آئی ٹی ٹیم نے نیافیچرتیار کیا تاکہ 27مختلف زبانوں میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ کی معلومات دستیاب کروائی جاسکیں۔