عثمانیہ یونیورسٹی پارٹ ٹائم پی جی کورسیس میں داخلے

   

حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کی زیر نگرانی یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ پارٹائم پی جی (پی ٹی پی جی) کورسوں میں داخلہ کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ایم اے ایم ٹیک پروگرامس دستیاب رہیں گے۔ یہ ایوننگ کورسیس میں پروگرام کی میعاد تین سال رہے گی جس میں 6 سیمسٹر رہیں گے۔ اس کورس کو انڈسٹری اسپانسرڈ نامینٹیڈ امیدواروں نے تیار کیا۔ تعلیمی تجربہ کے لحاظ سے داخلہ دیا جائے گا۔ سیول انجینئرنگ (اسٹرکلچرل انجینئرنگ) 5، الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ (ڈیجیٹل سسٹم) 5، الیکٹریکل انجینئرنگ (پاورسسٹم) 5، میکانیکل انجینئرنگ (پروڈکشن انجینئرنگ) 5، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ 5۔ ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ہوگی۔ درخواست کی آخری تاریخ 23 اکتوبر ہوگی۔ کونسلنگ ای کلاس روم مین بلڈنگ یو سی آئی او یو میں ہوگی۔تفصیلات کیلئے ویب سائٹ uceou.edu ملاحظہ کریں۔ ع