حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے پی جی کورس کی فیس میں اضافہ کیا ہے۔ تقریباً 10 سال بعد اضافہ کی گئی فیس کو منیجنگ کمیٹی نے منظوری دی ہے۔ جاریہ سال (2021-22) سے اس پر عمل کیا جائیگا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اضافی فیس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ ایم اے (آرٹس سوشل سائنس) ریگولر کورس جس کی فیس گزشتہ میں 2,800 روپے سالانہ تھی جاریہ سال سے اسپیشل فی ٹیوشن فیس کے ساتھ 14 ہزار روپے تک کردی گئی ہے۔ سیلف فینانس کورس کی فیس 21 ہزار، ایم کام ریگولر کورس 30 ہزار روپے، سیلف فینانس کیلئے 35 ہزار، ایم سی جے ریگولر کورس کیلئے 20 ہزار سلف فینانس کیلئے 30 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ ایم ایس سی (سائنس، میتھس و دیگر) ریگولر کورس کیلئے گزشتہ میں 3,800 روپے فیس تھی جس میں اضافہ کیا گیا اور جاریہ سال سے (20,240) تک اضافہ کیا گیا ۔ سیلف فینانس ایم ایس سی کورس کیلئے 35 ہزار ادا کرنے ہوں گے۔ یونیورسٹی سے ملحقہ خانگی کالجس میں سیلف فینانس ایم اے کورس (23,100) ، ایم ایس سی (33,000)، ایم ای ڈی کورس 66 ہزار کے بجائے اب دو سال کیلئے ایک لاکھ 36 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ع