حیدرآباد۔ عثمانیہ یونیورسٹی کا 81 واں کانوکیشن ماہ اکٹوبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ آج جاری کیا گیا ۔ اس تقریب میں یونیورسٹی کی جانب سے کامیاب طلبا میں ڈگریاں ‘ ڈپلوما اور گولڈ میڈلس تقسیم کئے جائیں گے ۔ یہ اسنادات سالانہ ‘ سپلیمنٹری اور تمام فاصلاتی تعلیم کے شعبوں میں دئے جائیں گے ۔ اس تقریب میں ستمبر 30 تک دئے جانے والی پی ایچ ڈی ڈگریاں بھی دی جائیں گی ۔ کانوکیشن میں تمام پی ایچ ڈی ڈگریاں ‘ پوسٹ گریجویٹ ‘ ایم فل ‘ پی ایچ ڈی گولڈ میڈلس بھی دئے جائیں گے ۔ تاہم انڈر گریجویٹ ڈگری گولڈ میڈلس کانوکیشن کے بعد متعلقہ کالجس میں حوالے کئے جائیں گے۔