عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں جھاڑیوں سے نوجوان کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب جھاڑیوں سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری جمعیت پہونچ گئی اور احتیاطی اقدامات انجام دئے گئے ۔ تاہم جب اس بات کا علم ہوا کہ خودکشی کرنے والا شخص مشیرآباد کا ساکن اور اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں پولیس نے چین کی سانس لی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 36 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص 12 اکٹوبر کے دن گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور 13اکٹوبر کے دن اس کی گمشدگی کی شکایت مشیرآباد پولیس میں کردی گئی تھی ۔ جس کی نعش آج عثمانیہ یونویرسٹی کیمپس سے دستیاب ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمیش گھریلو پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔