عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک نوجوان طالب علم نے خودکشی کرلی او یو پولیس کے مطابق 23 سالہ نوین جو طالب علم تھا ۔ جگتیال سے تعلق رکھتا تھا ۔ نوین او یو کیمپس میں رہتا تھا ۔ جس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 29 جنوری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران نوین کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع