حیدرآباد ۔ 7 جولائی (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی کے بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی بی اے اور بی ایس ڈبلیو کورسیس کے تیسرے اور پانچویں سمسٹر کے امتحانات کا 8 جولائی سے انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ یہ امتحانات شیڈول کے مطابق مارچ؍ اپریل 2021 میں منعقد ہونے تھے لیکن کورونا وباء کے باعث امتحانات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ امتحانات اب 8 جولائی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امتحانات کے لئے طلبہ ان ہی ہال ٹکٹس کا استعمال کرسکتے ہیں جو مارچ میں جاری کئے گئے تھے۔ امتحان کے وقت کو 3 گھنٹوں سے گھٹا کر 2 گھنٹے کردیا گیا ہے اور اسی کے مطابق پرچہ سوالات ہوں گے۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحانات کے پر امن انعقاد میں تعاون کریں۔