عثمانیہ یونیورسٹی کے امتحانات 15 اور 16 ستمبر کو نہیں ہوں گے

   

حیدرآباد :۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے 15 اور 16 ستمبر کو منعقد ہونے والے بی ای ، بی سی اے اور بی فارما ، بی ایچ ایم سی ٹی ، بی سی ٹی سی اے کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ چند ناگزیر وجوہات کے باعث مذکورہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق باقی امتحانات 17 ستمبر سے منعقد ہوں گے ۔