حیدرآباد 26اگست(یواین آئی)شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نونیت راو چل بسے ۔ انہوں نے 1985تا91 وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ راؤ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز کے ڈائرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ یونیورسٹی پروفیسرس اور طلبہ نے ڈاکٹر راؤ کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بی آر ایس لیڈر شراون نے راوکی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے متحرک منتظم کے طور پر ان کو یاد کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا وقار بلند کرنے راو نے پسماندہ طلباء کی زندگیوں کو نئی شکل دی ۔ شراون نے کہا کہ انہیں نونیت راو کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔