حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کی روک تھام کیلئے امتحانات کو ملتوی کرنے ،کالجس اور ہاسٹلس کو بند کرنے پر شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے برہمی ظاہر کی ہے ۔ان طلبہ کی بڑی تعداد نے حکومت کے فیصلہ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کیمپس میں کل شب دھرنادیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایاکہ کورونا کے نام پر حکومت ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لیاجائے ۔ان طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ شراب خانوں کو کھلے رکھنے سے کورونا کی وبا نہیں پھیل رہی ہے تو پھر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے کس طرح کوروکا آسکتا ہے ؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے احکام فوری طورپر واپس لئے جائیں۔