حیدرآباد3مئی (یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی نے مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔یونیورسٹی کے اگزامنیشن برانچ کی جانب سے اس سلسلہ میں پریس ریلیز جاری کیاگیا جس میں کہاگیا ہے کہ ایل ایل ایم تیسرے سمسٹرریگولر،ایل ایل بی (تری وائی ڈی سی)تیسرے اور پانچویں سمسٹرریگولر،ایل ایل بی (آنرس تری وائی ڈی سی)،تیسرے اور پانچویں سمسٹر ریگولر،بی اے ایل ایل بی (فائیو وائی ڈی سی)،تیسرے ،پانچویں،ساتویں اور نویں سمسٹر،بی بی اے ایل ایل بی (فائیووائی ڈی سی)تیسرے ،پانچویں،نویں سمسٹر ریگولر اور بی کام ایل ایل بی (تری وائی ڈی سی)ساتویں اور نویں سمسٹر ریگولر کے نتائج جاری کئے گئے ہیں۔یہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.osmania.ac.in پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔