حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی جولائی کے پہلے ہفتہ سے پوسٹ گریجویشن فائنل سمسٹر امتحانات کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یونیورسٹی نے فرسٹ ، سیکنڈ و تھرڈ سمسٹرس کے ریگولر ، بیاک لاگ اور امپرومنٹ امیدواروںکیلئے شیڈول جاری کیا ہے ۔ طلبہ جرمانہ کے بغیر آن لائین امتحانی فیس 22 جون تک داخل کرسکتے ہیں۔ 300 روپئے لیٹ فیس کے ساتھ 28 جون تک فیس جمع کی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ تعلیمی سال 2015-16 ء میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے بیاک لاگ کلیئرنس کا یہ آخری موقع رہے گا۔