عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد 16 مئی ( این ایس ایس ) عثمانیہ یونیورسٹی نے آج ہفتے کو 12 پوسٹ گریجویٹ پروگرامس کے پہلے سیمسٹر کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ جن پروگرامس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ریاضی ‘ کیمسٹری ‘ نیوٹریشن و ڈائیٹکس ‘ باٹنی ‘ بائیو کیمسٹری ‘ بائیو ٹکنالوجی ‘ جینیٹکس ‘ اپلائیڈ میتھیمیٹکس ‘ لائبریری سائینس ‘ ریاضی کمپیوٹر سائینس کے ساتھ ‘ اسٹرانومی اور کمپیوٹر سائینس شامل ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے بتایا کہ نتائج متعلقہ محکمہ جات کو لاک ڈاون کے بعدروانہ کردئے جائیں گے ۔ کنٹرولر امتحانات نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔