عثمانیہ یونیورسٹی کے 19 تا 21 اکٹوبر تمام امتحانات ملتوی

   

حیدرآباد۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے شہر میں شدید بارش اور سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر 19 ‘ 20 اور 21 اکٹوبر کو مقرر تمام امتحانات کو ملتوی کردیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین دن کے امتحان ملتوی کردئے گئے ہیں اور 22 اکٹوبر سے امتحان جو شیڈول ہے اس کے مطابق ہونگے ۔