عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس میں گھنٹوں لائٹ بند کرنے کیخلاف احتجاج

   

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) کورونا کے کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کے حکام کی طرف سے 8 جنوری سے 16 جنوری تک تعطیلات کے اعلان کے فوری بعد تمام ہاسٹلس میں گھنٹوں لائٹ بند کردینے پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور راستہ روک دیا۔ طلبہ نے یونیورسٹی حکام کے اقدام کو غیر انسانی قرار دیا اور کہاکہ تعطیلات کے اعلان کے باوجود تین سو اسکالرس اپنے گھر نہیں گئے ہیں کیوں کہ انھیں 31 جنوری تک اپنا ریسرچ ورک مکمل کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں طلبہ کے جمع رہنے سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔