عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹلس 8 جنوری سے بند کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں 8 جنوری سے ہاسٹلس اور میس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیف وارڈن ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے ہاسٹل اور میس میں قیام کرنے والے طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ یونیورسٹی حکام کے فیصلہ کے مطابق 8 جنوری سے ہاسٹل اور میس بند رہیں گے ۔ طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ 8 جنوری کو لنچ کے بعد سے میس کی سہولت باقی نہیں رہے گی۔ دوبارہ آغاز کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے لگیج کے ساتھ ہاسٹلس کے کمرے خالی کردیں۔ ر