عثمانیہ یونی ورسٹی ڈگری امتحانات کی فیس کے شیڈول کا اعلان

   

حیدرآباد۔13 مئی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی (او یو) نے مختلف ڈگری کورسز کے امتحانات فیس کی ادائیگی کے شیڈول کا اعلان کیا۔سیمسٹر II ، IV اور VI (ریگولر) کے تمام اہل طلباء جنھوں نے تعلیمی سال2019-20 کے دوران داخلہ لیا تھا اور بی اے ، بی کام ، بی بی اے ، بی ایس ڈبلیو اور بی ایس ای اور بی کام کے سیمسٹر کے امیدوار امتحان کی فیس ادا کرسکتے ہیں اور 10 جون تک درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں علاوہ ازیں 200 روپے دیر سے فیس کے ساتھ امتحان فیس 16 جون تک ادا کی جاسکتی ہے۔او یو نے کہا کہ طلباء کو اپنے اپنے کالجوں میں ہی امتحانی درخواست فارم اور فیس جمع کروانی چاہئے۔ کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 جون تک طلباء کے درخواست فارم آن لائن جمع کریں اور جرمانے کے ساتھ 18 جون تک درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔پرنسپلز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان امیدواروں کے امتحانات کے فارمز جمع نہ کریں جو اہل نہیں ہیں۔